Taasir Urdu News Network – MD. ARSHAD 12 APRIL
ایٹا نگر، 11 اپریل ( ہ س)۔ اروناچل پردیش اور آسام کے دو روزہ دورے پر پہنچے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج (منگل) صبح ہند-چین سرحد سے متصل انجاو ضلع کے کیبیتو گاؤں میں وزیر اعلی پیما کھانڈو اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کی۔ امت شاہ نے پیر کو کیبیتو گاؤں میں ‘وائبرنٹ ولیج پروگرام’ کا افتتاح کیا۔آج کی میٹنگ کے دوران مرکزی وزیر داخلہ شاہ نے کہا کہ مودی حکومت ملک کے سرحدی علاقوں کی سلامتی اور ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ مودی حکومت ایسے علاقوں کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔امت شاہ کے ساتھ آج کی میٹنگ میں وزیر اعلی پیما کھانڈو، نائب وزیر اعلیٰ چونا مین، ریاستی بی جے پی صدر بیرام واہگے، اروناچل پردیش کے وزیر بامانگ فیلکس، ایم پی تاپیر گاؤ اور ایم ایل اے داسانگلو پل موجود تھے۔ امت شاہ آسام کے ڈبرو گڑھ میں بی جے پی ورکرس کنونشن میں شرکت کے لیے کبتو سے روانہ ہو گئے ہیں۔