Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19 APRIL
کابل،29اپریل:پاکستان کے ناظم المور عبید الرحمان نظامانی نے افغانستان میں سفارتکارکے سربراہ کا پھر سے چارج لیا ۔ پانچ مہینے پہلے مسٹر نظامی نے وزارت خارجہ سے درخواست کی تھی کہ انہیں عہدے سے فارغ کیا جائے۔ اس سے پہلے ان پر ایک جان لیوا حملہ ہوا جس کی وجہ سے ان کا سیکورٹی گاڑ بری طرح زخمی ہوا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ وہ مسٹر نظامانی کو واپس افغانستان بھیجنا ایک خوش آئین قدم ہے۔ اور امید کی جا رہی ہے کہ افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی مئی میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اس سلسلے میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے ان کے ساتھ کچھ دن پہلے ٹیلی فون پر بات کی ۔ کچھ مہینوں سے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں سردمہری دیکھائی دے رہے کیونکہ خیبرپختونخواہ میںطالبان نے دہشت گردانہ حملوں میں تیزی آئی ہے۔ وزیردفاع خواجہ آصف یہاں تک کہہ گئے ہیں کہ ابھی بھی تحریک طالبان پاکستان میں افغانستان میں پناہ گاہوں سے حملے انجام دے رہے ہیں۔ عبیدالرحمان نظامانی نے عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد وزیرخارجہ متقی کے ساتھ ملاقات کی ۔ مسٹر متقی نے امید ظاہر کی کہ ناظم المور کے آنے کے بعد تعلقات میں مزید بہتری آجائیگی ۔ حال ہی میں پاکستان نے بہت سے افغانیوں کو کراچی کے قید خانوں سے رہا کرکے افغانستان واپس بھیجا ۔ افغانستان نے امید ظاہر کی کہ پاکستان افغانیوں کو مزید سہولیات فراہم کریگا ۔