پنجاب سرکار کے دفتر ی اوقات میں تبدیلی

Taasir Urdu News Network – MD. ARSHAD 09 APRIL

چنڈی گڑھ :08اپریل (ایجنسی )پنجاب میں سرکاری دفتر کے ٹائم ٹیبل میں تبدیلی کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ بھگو نت مان نے دفتر کے وقت میں تبدیلی کا اعلان کر تےہوئے بتایاکہ 02مئی سے سبھی سرکاری دفاتر کے وقت بدل جائیں گے۔ انہو ںنے بتایاکہ ریاست کے سبھی سرکاری دفتر دو مئی سے صبح ساڑھے سات بجے سے دو بجے تک ہی کھلیںگے ۔ یہ ضابطہ 15جولائی تک کیلئے نافذ کیا گیا ہے۔