پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا کہ عتیق کو 9گولیاں لگیں

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17 APRIL

پریاگ راج ،17اپریل: مافیا ڈان اور سابق ممبرپارلیمنٹ عتیق احمد کو9گولیاں لگیں جب کہ ان کے بھائی اشرف احمد کو حملہ آواروں نے پانچ گولیاں داغیں ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق عتیق احمد کو ایک گولی سرپر داغی گئیں جب کہ 8گولیاں ان کے سینے پر داغی گئیں ۔ جو سرپر لگی اس کی ٹی وی کیمرہ نے قید بھی کیا ۔ یہ واقعہ اسوقت پیش آیا جب عتیق احمد اور ان کے بھائی کو مقامی اسپتال میں طبی معائنہ کے لئے لے جا یا گیا تھا دونوں بھائیوں کے ہاتھ ایک ہی ہتھکڑی سے باندھے گئے تھے۔ پوسٹ مارٹم میں کہا گیا کہ اشرف کے کمر میں 4گولیاں لگیں اور ان کے چہرے پر بھی ایک گولی لگی ۔ پوسٹ مارٹم ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے کی اور ا سکی ویڈیو گرافی بھی کی گئی ۔ عتیق احمد کے خلاف 100سے زیادہ مقدمے درج تھے۔ 2019میں سے وہ گجرارت کے ایک جیل میں تھے۔ لیکن ایک مہینہ پہلے انہیں پریاگ راج لا یا گیا ۔ ان کا 19سالہ بیٹا اسد کو پولیس نے ایک انکائونٹر میں مارا گیا ۔ عتیق احمد نے بار بار یہ کہا کہ انہیں انکائونٹر میں مارنے کا خدشہ ہے او راس سلسلے میں کورٹ سے بھی رجوع کیا تھا ۔