Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 13 APRIL
چھپرہ، 13 اپریل: بہار کے چھپرہ میں نوجوان کو تیز دھار اسلحہ سے کاٹ کر قتل کرنے کا معاملہ سامنے آ رہا ہے۔ واقعہ پرسا تھانہ علاقہ کے سگونی نہر کے قریب پیش ا?یا۔ جمعرات کی صبح لاش کو دیکھ کر گاو?ں والوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ خون میں لت پت لاش دیکھ کر گردونواح میں افرا تفری مچ گئی۔ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ متوفی کی شناخت پرسا تھانہ علاقہ کے وشنو پورہ گاؤں رہائشی آنجہانی رام جی سنگھ کا 26 سالہ بیٹا ویرو کمار سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔
مقامی پولیس نے موقع سے ایک موبائل برآمد کیا ہے۔ پولیس نے موبائل سرویلنس کی بنیاد پر ایک نوجوان کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس نے اس سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ جائے وقوع پر مونگ کی کھیت تقریباً ایک کٹھہ میں لگا ہوا ہے۔ مونگ کی فصل بکھری پڑی ہوئی ہے۔ دیکھنے سے ایسا لگتا ہے کہ بدمعاشوں نے نوجوان کو بے دردی سے قتل کیا ہے۔ واقعہ کے بارے میں متوفی کے بڑے بھائی نے بتایا کہ ویرو بدھ کی رات نو بجے اپنے گھر سے گاو?ں کی طرف نکلا تھا ، لیکن جمعرات کی صبح تک وہ گھر واپس نہیں ا?یا۔ گھر والے اسے بلانا چاہتے تھے۔ تبھی کسی نے ویرو کو قتل کرنے کے بعد کھیت میں لاش پڑی ہونے کی اطلاع دی۔لوگوں نے دوڑ کر لاش کے پاس پہنچے تو شناخت ہوئی۔