Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 02 MARCH
پٹنہ، 2 اپریل:بہار میں شراب بندی کے باوجود شراب اسمگلر شراب کی اسمگلنگ سے رکنے کا نام نہیں رہے ہیں۔ اس لئے طرح طرح کے ہتھکنڈے بھی اپناتے ہیں۔ تازہ ترین معاملہ کے مطابق مٹیہانی تھانہ کی پولیس نے پوسٹل پارسل کنٹینر میں چھپائی گئی شراب کے 458 کارٹن ضبط کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اس کارروائی کے تحت پولیس نے بڑی مقدار میں انگریزی شراب کی بوتل برا?مد کی۔ جبکہ شراب اسمگلر پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہو گیا۔شہر کے مٹیہانی تھانہ علاقہ میں پولیس اور محکمہ ایکسائز کی ٹیم نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چھاپہ ماری کر پوسٹل پارسل کنٹینر سے اسمگل کی جانے والی 458 کارٹن شراب قبضے میں لے لی۔ مٹیہانی تھانہ نے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر ایک ٹیم تشکیل دی گئی اور کارروائی کی گئی۔ اسی لیے پولیس نے رامدیری مہاجی ٹولہ پر چھاپہ ماری کی۔ تب ایک ڈاک پارسل کنٹینر میں بڑی مقدار میں شراب خفیہ طور پر لے جائی جا رہی تھی۔
اس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وہاں سے پوسٹل پارسل والے کنٹینر کو ضبط کرلیا۔ وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے جب کنٹینر کی تلاشی لی تو پتہ چلا کہ پورے کنٹینر سے تقریباً 458 کارٹن شراب برآمد ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ڈاک پارسل کے کنٹینر میں چھپا کر شراب کی کھیپ باہر لیجائی جا رہی تھی۔
اطلاع ملنے کے بعد تھانہ انچارج وویک بھارتی نے بتایا کہ پوسٹل پارسل کے کنٹینر میں غیر ملکی شراب کے تقریباً 458 کارٹن برا?مد ہوئے ہیں۔ اس وقت شراب کی اس کھیپ کی مقدار کے حساب سے شراب کی قیمت 25 سے 30 لاکھ بتائی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کنٹینر کی دستاویزات کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔