کرناٹک اسمبلی انتخابات: بی جے پی کو شکست دینے مخالف ٹول گیٹ کمیٹی کی اپیل

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 03 MARCH

منگلورو،3اپریل:سورتکل میں ٹول گیٹ کے خلاف کامیابی احتجاج کے بعد مخالف ٹول گیٹ ایکشن کمیٹی نے اضلاع دکشن کنڑا اور اْڈپی کے رائے دہندو ں سے کہا کہ شاہراہوں پر ٹول گیٹ چارجس می بے تحاشا اضافہ کرنے کیلئے بی جے پی کو اسمبلی انتخابات میں شکست دینے کا تیقن کریں۔کمیٹی کے کنوینر منیر کاٹی پلا نے یہاں ایک بیان میں یکم اپریل سے شاہراہوں پر ٹول گیٹ چارجس میں 25 فیصد اضافہ کرنے مرکزی حکومت کو فیصلہ پر کڑی تنقید کی۔ کاٹی پلا نے کہا کہ ٹول چارجس سے عوام پر بڑا بوجھ عائد ہوا ہے جو پہلے سے ہی مہنگائی اور مصارف زندگی میں اضافہ کے سبب متاثر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دکشن کنڑا اور اْدپی اضلاع میں واقع 4 ٹول پلازہ کے چارجس میں اضافہ کیا گیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے مزید بتایا کہ آنے والے انتخابات میں بی جے پی کو سبق سکھانے عوام اپنے سیاسی عزم کا اظہار کریں اور تمام سیاسی جماعتوں پر دباؤ ڈالیں کہ کارپوریٹ اداروں کو فائدہ پہنچانے کے کام سے گریز کریں۔ دکشن کنڑا میں کیرالہ سے متصلہ سرحد پر قومی شاہراہ نمبر 57 مقام تلپاڈی پر دو ٹول گیٹس ہیں۔ ضلع اْڈپی میں قومی شاہراہ نمبر 66 پر 2 ٹول پلازہ ہیں۔