Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 13 APRIL
نئی دہلی ،13اپریل: سپریم کورٹ نے 13 اپریل کو کرناٹک میں مسلمانوں کا چار فیصد کوٹہ ختم کرنے کے ریاستی حکومت کے فیصلے کے خلاف داخل عرضی پر سماعت کے لیے حامی بھر دی ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس جے بی پاردیوالا کی بنچ نے وکیل کپل سبل کے مطالبہ پر غور کرنے کے بعد اسے فہرست بند کرنے کی منظوری دے دی۔علیٰ بسوراج بومئی نے بتایا تھا کہ اقلیتوں کے لیے چار فیصد ریزرویشن کو دیگر کے درمیان یکساں طور سے تقسیم کیا جائے گا۔ اسے کرناٹک میں ووکالیگا اور لنگایت طبقہ کے موجودہ ریزرویشن میں جوڑا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ کرناٹک میں اسمبلی انتخاب انتہائی قریب ہیں۔ ایسے میں مسلمانوں کے 4 فیصد کوٹہ کو ختم کیے جانے کے فیصلہ کو حکومت کا انتخابی دائوکہا جا رہا ہے۔ اس فیصلے کے بعد اب کرناٹک میں لنگایت ریزرویشن کو 5 فیصد سے بڑھا کر 7 فیصد کر دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ووکالیگا طبقہ کے لیے ریزرویشن کو 4 فیصد سے بڑھا کر 6 فیصد کر دیا جائے گا۔