کرن جوہر کی پوسٹ پر کنگنا رناوت کا ردعمل

Taasir Urdu News Network – MD. ARSHAD 11 APRIL

ممبئی،10اپریل(ایم ملک)کرن جوہر کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ، جس میں وہ انوشکا شرما کے کریئر کو ختم کرنے کی بات کہہ رہے ہیں۔ کرن جوہر کے وائرل ویڈیو کو دیکھ کر کنگنا رناوت کے بھڑکنے کے بعد کرن نے ایک خفیہ پوسٹ کے ساتھ کنگنا کو جواب دیا۔ کنگنا رناوت نے اب اس پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔کرن نے ایک وائرل ویڈیو میں کہا تھا کہ میں انوشکا شرما کے کریئر کو مکمل طور پر ختم کرنا چاہتا تھا۔ اس کے پیچھے وجہ یہ ہے کہ جب آدتیہ چوپڑا نے مجھے ان کی تصویریں دکھائیں تو میں نے کہا کہ فلم میں انوشکا کو سائن کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ میں چاہتا تھا کہ آدتیہ ایک ایسی اداکارہ کو سائن کریں جسے میں اس وقت جانتا تھا۔کنگنا کا ردعمل کہانی پر کرن کی اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کنگنا نے کہا ، ’ ’ہاں چاچا چودھری کے پاس صرف ایک کام ہے۔ کنگنا نے کہا کہ ایک وقت تھا جب چاچا چودھری نیپو مافیا کے ساتھ مل کر نیشنل ٹی وی پر میری توہین کر رہے تھے کیونکہ میں انگریزی نہیں جانتی تھی۔ آج یہ ہندی کو دیکھ کر مجھے لگا کہ صرف تمہاریی ہندی بہتر ہوئی ہے ، دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔ انہوں نے یہ کہانی انسٹاگرام پر پوسٹ کی۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کنگنا نے کرن جوہر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہو۔ کچھ دن پہلے پرینکا چوپڑا نے بھی کہا تھا کہ انہیں بالی ووڈ میں سائیڈ لائن کردیا گیا ہے۔ تب بھی کنگنا نے کرن کو نشانہ بنایاتھا۔