گجرات کے کپتان ہاردک پانڈیا پر سلو اوور ریٹ کے لئے 12 لاکھ روپئے کا جرمانہ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14 APRIL

ممبئی، 14 اپریل:انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023میں13 اپریل 2023 کو موہالی کے پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن آئی ایس بندرا اسٹیڈیم میں پنجاب کنگز کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران سلو اوور ریٹ کی وجہ سے گجرات ٹائٹنز کے کپتان ہاردک پانڈیا پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
چونکہ یہ آئی پی ایل کم سے کم اوور ریٹ کے جرائم سے متعلق ضابطہ اخلاق کے تحت سیزن کا ان کی ٹیم کا پہلا جرم تھا جس میںپانڈیا پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
میچ کی بات کریں تو اس میچ میں گجرات نے پنجاب کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پنجاب نے میتھیو شارٹ (36)، بھانوکا راج پکشے (20)، جیتیش شرما (25)، سیم کرن (22) اور شاہ رخ خان (22) کی مختصر اننگ کی بدولت 20 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 153 رن بنائے۔
جواب میں گجرات نے 19.5 اوورز میں 4 وکٹ پر 154 رن بنائے اور اوپنر شبھمن گل (67) کی شاندار نصف سنچری اور ریدھیمان ساہا (30) اور ڈیوڈ ملر (ناٹ آؤٹ 17) کی اہم اننگ کی بدولت میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا۔