Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 13 APRIL
کولکاتا، 13 اپریل:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سمیت ریاست کے دیگر حصوں میں چلچلاتی گرمی کی وجہ سے لوگوں کا حال بے حال ہوگیا ہے۔ جمعرات کو محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت کولکاتا میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.6 ڈگری سیلسیس ہے جو کہ معمول سے تین ڈگری زیادہ ہے، جب کہ کم سے کم درجہ حرارت بھی 26.8 ڈگری سیلسیس ہے۔ کولکاتا کے علاوہ ریاست کے دیگر حصوں بشمول ہاوڑہ، ہگلی، شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ، مشرقی اور مغربی میدنی پور، پرولیا، بنکورا، جھاڑگرام، شمالی اور جنوبی دیناج پور میں درجہ حرارت 27 سے 40 ڈگری سیلسیس کے درمیان برقرار ہے۔ جس کی وجہ سے شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ صبح کے وقت سورج کافی تیز چمک رہا ہے۔
اس کے علاوہ ا?سمان پر ہلکے بادلوں کی وجہ سے گرم ہوائیں بھی اوپر نہیں اٹھ پا رہی ہیں جس کی وجہ سے لوگ شدید گرمی کا احساس کر رہے ہیں۔ اس درمیان، محکمہ موسمیات نے ریاست کے کئی اضلاع میں لو? چلنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ اس میں دارالحکومت کولکاتا کے ساتھ ہاوڑہ، ہگلی، شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ، مشرقی اور مغربی میدنی پور کے اضلاع شامل ہیں۔ ان میں دن بھر لو? چلنے کا امکان ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال میں چلچلاتی گرمی کی وجہ سے سرکاری اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات 24 مئی کے بجائے 2 مئی سے شروع کی جائیں گی۔