گری راج سنگھ کا نتیش کمار پر طنز، وزیراعلیٰ کا لال قلعہ پہنچنے کا خواب ایک طرح سے پورا ہوگیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 04 APRIL

پٹنہ ، 4 اپریل:وزیر اعلی نتیش کمار کی افطار پارٹی کی تصویریں منظر عام پر آنے کے بعد مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے طنزکیا ہے۔ مرکزی وزیر نے اپنے ٹویٹرپر منگل کے روزنتیش کمار کی افطار پارٹی کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا۔’لال قلعہ کا خواب پورا ہوگیا ، اب حلف نامہ کروائیں اور نام میں ہی پی ایم کا ستوا لیں۔ ‘‘ قابل ذکر ہے کہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کئی بار کہہ چکے ہیں کہ وہ وزیر اعظم بننے کی دوڑ میں نہیں ہیں اور نہ ہی وہ وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں۔ پھر بھی پارٹی کارکن اور وزیر اعلیٰ کے چاہنے والے ایسا کام کرتے ہیں کہ اپوزیشن جماعتوں کو بولنے کا موقع مل جاتا ہے۔ پیرکے روز بھی وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی افطار پارٹی لال قلعہ کی طرح ہی تھی۔ ایسا لگتا ہے کہ لال قلعہ میں ہی افطار پارٹی جاری ہے۔ گری راج سنگھ نے اس پر چٹکی لیتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے۔