ہومبلے فلمز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے ساتھ نان اسٹاپ تفریح کے لیے ہوجائیں تیار

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 03 MARCH

ہومبلے فلمز نے رائل چیلنجرز بنگلور کے ساتھ ایک آفیشل ڈیجیٹل پارٹنر کے طور پر ملایاہاتھ

ممبئی ،03اپریل(ایم ملک)ہومبلے فلمز نے حقیقتاً دہائی کی سب سے بڑی بلاک بسٹر فلمیں بنانے کی اپنی وراثت کو کامیابی کے ساتھ آگے بڑھایا ہے ۔ جس میں KGF فرنچائز اور کانتارا شامل ہیں۔ جب کہ اس نے اپنی فلموں کے ساتھ بڑی اسکرین پر راج کیا ہے ، اب وقت آگیا ہے کہ وہ کرکٹ سے محبت کرنے والوں کے لیے کچھ تفریحی مواد لے کر آئیں اور ساتھ ہی انھوں نے انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور کے ساتھ ایک آفیشل ڈیجیٹل پارٹنر کے طور پر شراکت داری کی۔اس خاص موقع پر، ہومبلے فلمز نے اپنے سوشل میڈیا پیجز پر رائل چیلنجرز بنگلور (RCB) کے ساتھ باضابطہ ڈیجیٹل پارٹنر کے طور پر ہاتھ ملانے کے بارے میں اپنے جوش و خروش کو شیئر کیا۔ہومبل فلمز کے گھر سے یہ واقعی ایک دلچسپ اعلان آرہا ہے کیونکہ اب وہ کھیل اور تفریح کے میدان میں ناظرین کی توقعات پر پورا اتریں گے ۔ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دو سب سے بڑے کھلاڑیوں کے درمیان یہ شراکت داری شائقین کے لیے ایک دعوت کے ساتھ ساتھ سٹوپارٹ کی دنیا سے آنے والی سب سے بڑی خبریں بھی ہیں۔اس کے علاوہ ہومبلے فلمز نے حال ہی میں یوگادی اور نئے سال کے موقع پر کنتارا کے پریکوئل کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ جب کہ ان کے مستقبل میں سالار، بگھیرا، دھوم جیسی فلموں کے ساتھ کچھ اور بڑے پروجیکٹس ہیں۔