یمن میں قیدیوں کا تبادلہ 13 اپریل سے شروع ہوگا،عمل تین دن جاری رہے گا

TAASIR URDU NEWS NETWORK –SYED M HASSAN 12 APRIL

صنعاء ،12اپریل: یمن کی حکومت کے ایک عہدہ دارنے بتایاہے کہ امن کی بڑھتی ہوئی امیدوں کے پس منظرمیں وحشیانہ خانہ جنگی کے دوران میں پکڑے گئے سیکڑوں قیدیوں کا تبادلہ جمعرات سے شروع ہوگا۔یمن اورسعودی عرب کے درمیان قریباً 900 قیدیوں کو منتقل کیا جائے گا۔ان میں زیادہ ترایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے ساتھ مل کر یمنی فوج کے خلاف لڑتے رہے تھے۔قیدیوں کا یہ تبادلہ تین روز تک جاری رہے گا اور یہ اکتوبر2020 کے بعد سب سے بڑا تبادلہ ہوگا۔جزیرہ نما عرب کا غریب ترین ملک مارچ 2015 سے جنگ کا شکارہے۔اس سے چند ماہ قبل ستمبر2014ئ￿ میں حوثیوں نے دارالحکومت صنعائ￿ پرقبضہ کر لیا تھا اور ان کی یمنی حکومت کی وفادار افواج کے ساتھ لڑائی چھڑ گئی تھی۔اقوام متحدہ کے مطابق براہ راست اور بالواسطہ اسباب کی بنا پرجنگ کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں اورلاکھوں بے گھرہوئے ہیں۔ اس وقت یمن دنیا کے بدترین انسانی بحران کا شکار ہے۔