عتیق اور اشرف کے قاتلوں کو سخت سیکورٹی کے درمیان سی جے ایم کورٹ میں پیش کیا گیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19 APRIL

پریاگ راج، 19 اپریل: پولیس حراست میں عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کے قتل کے تین ملزم شوٹروں کو بدھ کو ضلع عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے دونوں بھائیوں کے قتل کی تحقیقات کے حوالے سے تینوں کے ریمانڈ کی درخواست چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (سی جے ایم) کی عدالت میں جمع کروادی ہے۔قابل ذکر ہے کہ امیش پال قتل کیس میں ریمانڈ کے دوران عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کو پریاگ راج ضلع میں پولیس حراست میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے سرینڈر کرنے بعد ان تین شوٹروں کو گرفتار کر لیا تھا۔ گرفتار قاتلوں میں باندہ کے لولیش تیواری، کاس گنج کے ارون موریہ اور ہمیر پور کے سنی شامل ہیں۔ تینوں کو پریاگ راج جیل سے پرتاپ گڑھ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ بدھ کو انہیں سخت سیکورٹی کے درمیان پریاگ راج لایا گیا۔ یہاں ان کو پہلے پولیس لائن میں رکھا گیا۔ اس کے بعد پولیس تینوں کو حفاظتی حصار میں لے کر سی جے ایم کورٹ پہنچی اور پیش کیا ۔پروڈکشن کے دوران پولیس نے تینوں شوٹرز کے ریمانڈ کی درخواست دی، تاکہ ان سے قتل کی سازش کے بارے میں پوچھ گچھ کی جاسکے۔ پولیس ذرائع کے مطابق عدالت نے عتیق احمد اور اشرف کے قاتلوں کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلی۔ عدالت نے ریمانڈ کی تاریخ پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔