ایف آئی ایچ مینس ہاکی پرو لیگ میں بیلجیئم نے بھارت کو 1-2 سے ہرایا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –27  MAY

لندن، 27 مئی: ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کو جمعہ کو ایف آئی ایچ مینس ہاکی پرو لیگ مقابلے میں اولمپک چیمپئن بیلجیئم کے خلاف 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستانی ٹیم اگلے دو ہفتوں میں برطانیہ، ہالینڈ، ارجنٹائن اور بیلجیم سے مقابلہ کرے گی۔عالمی نمبر دو بیلجیئم نے 18ویں منٹ میں تھیبیو اسٹاک بروکس کے گول کے ذریعے 0-1 کی برتری حاصل کی لیکن سات منٹ بعد مندیپ سنگھ نے ہندوستان کو برابری دلا دی۔حالانکہ میچ کے اختتامی منٹوں میں ہندوستانی دفاع لڑکھڑا گیا، اس دوران ہندوستانیوں نے مخالف کو کئی پنالٹی کارنر دیے، جن میں سے ایک کو نیلسن اونانا نے 60ویں منٹ میں گول میں بدل کر اپنی ٹیم کو 1-2 سے فتح دلا دی۔ہندوستان ہفتہ کو یہاں پرو لیگ کے یورپ لیگ کے اپنے دوسرے میچ میں میزبان برطانیہ سے مقابلہ کرے گا۔