Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل سے قبل ہندوستانی کھلاڑی خوب بہار ہے ہیں پسینہ

Written by Taasir Newspaper

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –26  MAY

نئی دہلی ،26مئی: ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل میچ 7 جون سے اوول میں کھیلا جائے گا۔ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میچ میں ٹیم انڈیا کے سامنے آسٹریلیا کا چیلنج ہوگا۔ وراٹ کوہلی اور محمد سراج سمیت کئی ہندوستانی کھلاڑی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل کے لیے انگلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔ جبکہ باقی کھلاڑی آئی پی ایل فائنل کے بعد انگلینڈ روانہ ہو جائیں گے۔ تاہم ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل سے قبل بھارتی کھلاڑیوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ٹیم انڈیا کے کھلاڑی ٹریننگ سیشن کے دوران مستی کے موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں اکشر پٹیل اور امیش یادو سمیت کئی ہندوستانی کھلاڑی نظر آ رہے ہیں۔ بی سی سی آئی نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل سے یہ ویڈیو شیئر کیا ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین مسلسل تبصروں کے ذریعے اپنی رائے دے رہے ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ ٹیم انڈیا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل میچ 7 جون سے کھیلا جائے گا۔ اوول کے میدان پر انڈیا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ ورات کوہلی اور محمد سراج سمیت کئی ہندوستانی کھلاڑی ورلڈ ٹیسٹ چیپئن شپ کے فائنل کے لیے انگلینڈ پہنچ چکے ہیں۔ جبکہ ایسے کھلاڑی جن کی ٹیمیں آئی پی ایل کے پلے آف میں پہنچ چکی ہیں، وہ آئی پی ایل ختم ہونے کے بعد انگلینڈ روانہ ہو ں گے۔ آئی پی ایل 2023 سیزن کا فائنل میچ 28 مئی کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 

About the author

Taasir Newspaper