آئی ایم ایف پاکستان کو قرض دینے میں مشکلات کھڑے کررہا ہے

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –8  MAY

اسلام آباد،8مئی:عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) پاکستان کو اقتصادی بدحالی سے نکالنے کے لئے قرض دینے میں مشکلات پیدا کررہا ہے۔ پچھلے چھ مہینوں سے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرضہ دینے کے سلسلے میں با ت چیت چل رہی ہے اور اس اس عالمی ادارے نے جوشرائط رکھی تھی اس کو بھی پورا کیا گیا لیکن قرض فراہم نہیں کیا گیا لیکن باربار نئے شرائط پیش کررہی ہیں۔ قرض پروگرام میں تاخیر کی وجہ سے بجٹ سازی کی عمل متاثر ہوجائیگی ۔ آئی ایم ایف نے 17مئی کو اپنے اجلاس میں پاکستان کو قرض دینے کا مسئلے اپنے ایجنڈے میں شامل نہیں کیا ۔ پہلے انہوں نہ یہ شرط رکھی کہ دوست ممالک پاکستان کو قرض دینے کے لئے ضامن رہے۔ لیکن ان لوگوںکی طرف سے فنڈس کی یقین دہانی کے باوجود اس ادارے نے پروگرام بحال نہیں کیا ۔ پاکستان نے 9ویں جائزے پر معاہدے کے خاطر 170ارب روپئے کے ٹیکس منی بجٹ کے ذریعہ لگایا ۔ أئی ایم ایف کا قرض پاکستان کو معالی مشکلات سے نکالنے کے لئے بہت ضروری ہے اگر ایسا نہیں ہوا تو آئندہ مہینوںمیں مزید بحران پیدا ہوگا اور پاکستان ڈیفالٹ کی طرف بڑھ سکتا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو جو بھی یقین دہانی کرائی ہے وہ اس سے مطمئن نہیں ہے۔ اس عالمی ادارے کو محسوس ہورہا ہے کہ اس کی حکومت نے اپنے وعدے پورے نہیں کئے جس کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ سعودی عرب متحدہ عرب امارات ،اور چین 5ارب ڈالر سے زیادہ قرض کی یقین دہانی کرائی لیکن ابھی تک یہ قرض موصول نہیں ہوئے ہیں۔