آئی پی ایل: جوس بٹلر پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –12  MAY

نئی دہلی، 12 مئی: راجستھان رائلز کے بلے باز جوس بٹلر پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ان کی میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023میں جمعرات کی رات کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) اور راجستھان رائلز کے درمیان کھیلے گئے کے میچ کے دوران، بٹلر کو آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.2 کے تحت لیول 1 کے جرم کا قصوروار پایا گیا ہے۔ بٹلر نے اپنا جرم قبول کر لیا ہے۔ضابطہ اخلاق کی سطح 1 کی خلاف ورزیوں کے لیے، میچ ریفری کا فیصلہ حتمی اور پابند ہوتا ہے۔ اس میچ میں جوس بٹلر بنا کھاتہ کھولے رن ہو گئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق رن آوٹ ہوکر جب بٹلر پویلین واپس جا رہے تھے تب انہوں نے غصے میں باونڈری پر اپنا بیٹ مارا۔ اس وجہ سے انہیں یہ سزا سنائی گئی ہے۔
میچ کی بات کریں تو اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کے کے آر نے وینکٹیش ایئر کی 57 رن کی عمدہ نصف سنچری اننگز کی بدولت 20 اوور میں 8 وکٹوں پر 149 رن بنائے۔
جواب میں راجستھان نے سلامی بلے باز یشسوی جیسوال کے 47 گیندوں پر 98 رن طوفانی ناٹ آو?ٹ اور سنجو سیمسن کے ناٹ آوٹ 48 رنوں کی بدولت 13.1 اوور میں 1 وکٹ کے نقصان پر 151 رنز بناکر 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔