آئی پی ایل فین پارکوں میںجمع ہوئے 60 ہزار شائقین جیو سنیما نے لائیو اسٹریمنگ کی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –8  MAY

نئی دہلی، 8 مئی، 2023 ۔ امراوتی، گیا، پانی پت، ہزاری باغ، سیلم اور جام نگر میں کرکٹ کا جنون ع سر  چڑھ کر بولا۔ ان شہروں میں قائم کیے گئے ٹاٹا آئی پی ایل فین پارکوںمیں اس ہفتے کے آخر میں بہت زیادہ لوگ دیکھنے کو ملے۔ 60 ہزار سے زائد تماشائیوں نے فین پارکوں میں کرکٹ کا براہ راست لطف اٹھایا۔  جیو سنیماکے ذریعے فین پارکوں میں آئی پی ایلمیچوں کی ڈیجیٹل لائیو سٹریمنگکی جارہی ہے۔  جیو سنیماے پاس أئی پی ایل کے سرکاری ڈیجیٹل نشریاتی حقوق ہیں۔
ملک بھر میں کل 35 ایسے فین پارک بنائے جانے ہیں۔ ان فین پارکوں کا مقصد ہر انٹرنیٹ صارف تک کرکٹ لے جانا ہے۔ جیو سنیمااس اقدام کا حصہ ہے اور کمپنی نے اب تک 13 ریاستوں کے 21 شہروں میں قائم فین پارکوں میں لائیو کرکٹ ایکشن کو ڈیجیٹل طور پر سٹریم کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر کسی کھیل کے ایونٹ کو ڈیجیٹل طور پر نشر کیا جا رہا ہے۔
ٹاٹا آئی پی ایل فین پارکوں میں داخلہ  بالکلمفت ہے۔ میچ کے ساتھ ساتھ شائقین نے فین پارک میں فیملی زون، کڈز زون، فوڈ اینڈ بیوریجز اور جیو سینما ایکسپیریئنس زون سے بھی لطف اندوز ہوئے۔