آخر کار کیجریوال سرکار کو ملی جیت

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –12  MAY

نئی دہلی،11 مئی: دہلی کو لے کر عام آدمی پارٹی کی حکومت اور مرکز کے درمیان جاری تنازع پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا ہے۔ اس میں دہلی حکومت کو بڑی راحت ملی ہے۔ دہلی میں انتظامی خدمات سے متعلق افسران کی تعیناتی اور منتقلی معاملے پر مرکز اور ریاستی حکومت کے چل رہے تنازعے پر سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی قیادت والی بنچ نے کہا کہ وہ متفقہ فیصلہ دے دیا ہے۔ پانچ رکنی آئنی بنچ نے سماعت کے بعد 18 جنوری کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔مرکز کی جانب سے سالیسٹر جنرل نے اس معاملے کو بڑی بنچ کے پاس بھیجنے کی درخواست کی تھی۔ وہیں عام آدمی پارٹی کی حکومت نے دلیل دی تھی کہ ریاست یا مرکز کے زیر انتظام علاقہ اس وقت تک ٹھیک سے کام نہیں کر سکتا جب تک کہ اس کے اختیار میں انتظامی خدمات کا شعبہ نہ ہو۔