آسٹریلیا نے ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کو 3-2 سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –20  MAY

ایڈیلیڈ، 20 مئی: آسٹریلیا نے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کو 3-2 سے شکست دی۔آسٹریلیا کی جانب سے ٹیٹم اسٹیورٹ (12ویں اور 45ویں منٹ) نے دو اور پیپا مورگن (38ویں منٹ) نے ایک گول کیا۔ بھارت کی جانب سے سنگیتا کماری (13ویں) اور گرجیت کور (17ویں) نے گول کئے۔اس فتح کے ساتھ ہی عالمی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر موجود آسٹریلیا نے 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی۔ آٹھویں نمبر پر موجود ہندوستان اس سے قبل جمعرات کو میٹ اسٹیڈیم میں سیریز کے افتتاحی میچ میں 2-4 سے ہار گیا تھا۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اتوار کو یہاں کھیلا جائے گا۔ ہندوستان آسٹریلیا کے دورے کے دوران آسٹریلیا کی ‘اے’ ٹیم سے بھی کھیلے گا۔