اب سی ٹی اسکین کیلیے دوسرے شہروں کا نہیں کرنا ہوگا رخ،ڈی ایم نے صدر اسپتال سہرسہ میں سی ٹی اسکین مشین کا کیا افتتاح

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –6 MAY

سہرسہ،6/ مئی (سالک کوثر امام) اب سہرسہ ضلع و اطراف کے لوگوں کو سی ٹی اسکین کرانے کیلیے پٹنہ دربھنگہ اور دیگر دور دراز شہروں کا سفر نہیں کرنا ہوگا ،خاص طور پر غریبوں کو مزید فایدہ ملےگا کیونکہ صدر اسپتال سہرسہ میں آج ضلع مجسٹریٹ سہرسہ ویبھو چودھری نے سپندن ڈائیگنوسٹک سنٹر پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ پبلک پارٹنرشپ کے تحت صدر ہسپتال سہرسہ میں فیتہ کاٹ کر سی ٹی اسکین مشین کا افتتاح کردیاہے، واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے سی ٹی اسکین مشین یہاں کی عوام کی مانگ تھی لیکن یہ خواب ہی لگ رہا تھا اس کے بعد پچھلے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوشل کمار نے  صدر اسپتال میں پی پی پی موڈ میں سی ٹی اسکین کی سہولت دستیاب کرانے کی سمت میں قدم اٹھایا تھا جس پر عمل در آمد کر آج نئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ویبھو چودھری نے اپنے ہاتھوں اس کا افتتاح کر عوام کے نام وقف کردیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ بی پی ایل زمرے کے مریضوں کو سی ٹی اسکین کی سہولت مفت فراہم کی جائے گی۔  دیگر مریضوں کو بھی یہ سہولت حکومت کی جانب سے مقرر کردہ معمولی فیس پر ملے گی۔سی ٹی اسکین افتتاحی تقریب میں سول سرجن، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ،سینئر ڈاکٹرز، ڈی پی ایم اور ہسپتال کے منتظمین و دیگر موجود تھے۔