ارباز اور سہیل کو لے کر سلمان خان کا بڑا بیان

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3 MAY

اداکار سلمان خان کو بالی ووڈ میں بھائی جان کہا جاتا ہے۔ وہ بالی ووڈ کے مہنگے اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ سلمان خان اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے علاوہ اپنی ذاتی زندگی کو لے کر بھی بحث میں رہتے ہیں۔ سلمان نے حال ہی میں ارباز اور سہیل دونوں کی طلاق پر بالواسطہ ردعمل کا اظہار کیا تھا۔
سلمان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان ‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے۔ کامیڈین کپل شرما کے شو میں اس فلم کی تشہیر کے لیے آئے تھے۔ شو کے دوران سلمان نے ارباز اور سہیل کی طلاق کا مذاق اڑایا۔ اس دوران کپل شرما نے سلمان سے مختلف سوالات کئے۔ کپل شرما نے کہا کہ سلمان بھائی ہم نے آپ کی فلم کے ٹریلر میں دیکھا کہ آپ کے تین بھائی آپ کو شادی کے لیے تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کیا آپ کے بھائی سہیل اور ارباز نے یہ سین دیکھ کر کبھی شکایت کی کہ آپ نے ہماری بات نہیں سنی، ان کی بھی سن رہے ہو آپ۔
سلمان نے جواب دیا ،’ اس نے کبھی میری بات نہیں سنی ، لیکن اب سن رہا ہے۔ اس کی بات سن کر ہر کوئی زور زور سے ہنسنے لگا۔شو کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔