TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –9 MAY
اسلام آباد، 09 مئی:سابق وزیراعظم عمران خان کو قادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے دوران گرفتار کر لیا گیا ہے۔اسلام آباد پولیس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ’عمران خان کو قادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیاگیا ہے۔ حالات معمول کے مطابق ہیں۔‘پولیس کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ کسی بھی فرد پر کسی بھی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا۔ عمران خان کی گاڑی کے گرد پولیس کا حفاظتی حصار ہے۔‘عدالت میں پیشی کے لیے روانگی سے قبل پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر کسی پاس وارنٹ ہے تو ان کو گرفتار کر لیں۔منگل کو زمان پارک سے عمران خان نے اپنے ویڈیو بیان میں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’عزت صرف ایک ادارے کی نہیں ہے، عزت قوم میں ہر شہری کی ہونی چاہیے۔‘
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ عدالت میں پیشی کے لیے اسلام آباد کے لیے نکل رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کہ ’آئی ایس پی آر نے بیان دیا ہے کہ ادارے کی توہین کر دی، فوج کی توہین کر دی۔ آئی ایس پی آر صاحب! عزت صرف ایک ادارے کی نہیں ہے، عزت قوم میں ہر شہری کی ہونی چاہیے۔‘چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ’اس وقت قوم کی سب سے بڑی پارٹی کا سربراہ ہوں، 50 سال سے قوم مجھے جانتی ہے۔ مجھے جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیں ہے۔‘انہوں نے اسلام آباد کی عدالت میں اپنی پیشی کے حوالے سے کہا کہ ’کوئی پولیس، رینجرز، ایف سی اتنی بڑی فوج لانے کی ملک کے پیسے ضائع کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اگر کسی کے پاس وارنٹ ہے تو سیدھا میرے پاس وارنٹ لے کر آئے