امریکی کانگریس کمیٹی کی سفارش، بھارت کو بنایا جائے نیٹو پلس کا حصہ

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –27  MAY

واشنگٹن، 27 مئی: امریکی کانگریس کی ایک کمیٹی نے بھارت کو نیٹو پلس کا حصہ بنانے کی سفارش کی ہے۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ بھارت کو اس میں شامل کرنے سے نیٹو پلس کو تقویت ملے گی۔ نیٹو پلس پانچ ممالک کا اتحاد ہے۔ اسے عالمی دفاعی تعاون کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس کے رکن ممالک آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، اسرائیل اور جنوبی کوریا ہیں۔
بھارت کو نیٹو پلس کا چھٹا رکن بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔ کمیٹی نے کہا ہے کہ اگر ہندوستان نیٹو پلس کا چھٹا رکن بنتا ہے تو اس سے ان ممالک کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ میں آسانی ہوگی۔ امریکہ اور چین کے درمیان اسٹریٹجک مقابلے پر ہاو?س سلیکٹ کمیٹی کے چیئرمین مائیک گیلاگھیر اور رینکنگ ممبر راجہ کرشنامورتی کی قیادت میں نیٹو پلس کو مضبوط بنانے کے لئے بھارت کو شامل کرنے سمیت تائیوان کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ایک پالیسی تجویز پیش کی گئی۔
ہاو?س سلیکٹ کمیٹی نے سفارش کی کہ چین کے ساتھ اسٹریٹجک مقابلہ جیتنے اور تائیوان کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے امریکہ کو بھارت کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ ہندوستانی نڑاد امریکی رمیش کپور، جو پچھلے چھ سالوں سے اس تجویز پر کام کر رہے ہیں، نے امید ظاہر کی کہ اس سفارش کو نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ 2024 میں جگہ مل جائے گی اور آخر کار یہ ملک کا قانون بن جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں اس تجویز پر بحث خود ترقی کی طرف بڑھتا ایک قدم ہے۔ اپنی سفارشات میں کمیٹی نے کہا کہ تائیوان پر حملے کی صورت میں چین کے خلاف اقتصادی پابندیاں سب سے زیادہ موثر ہوں گی اگر بڑے اتحادی جیسے جی-7، نیٹو، نیٹو پلس اور کواڈ کے ارکان متحد ہو جائیں۔ اگر یہ تمام اتحادی مشترکہ ردعمل پر مذاکرات کریں تو چین کو کمزور کیا جا سکتا ہے۔