ایم پی کے نیمچ میں سڑک حادثہ، خاندان کے تین ممبر ہلاک

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –27  MAY

نیمچ، 27 مئی:مدھیہ پردیش کے نیمچ میں مناسا-مندسور روڈ پر ہفتہ کی صبح 4 سے 5 بجے کے درمیان سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت ہو گئی۔ حادثے میں دو بچوں سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے یہ جانکاری دی کہ حادثہ وین اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم کی وجہ سے پیش ا?یا۔پولیس کے مطابق مندسور سے آرہی ایک تیز رفتار وین روپاواس کے قریب سڑک کے کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ وین کے پرخچے اڑ گئے۔مہلوکین میں ضلع کے دیور کھواسا کے رہنے والے سندیپ (35) ولد بنسی لال پاٹیدار، سشیلا بائی (65) زوجہ بنشی لال پاٹیدار اور جینتی بائی (32) شامل ہیں۔ وہیں چیتنا (12)، نین (10)، پپو پاٹیدار (35) اور کملا بائی (55) کی حالت نازک ہے۔