TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN 5 MAY
پٹنہ، 05 مئی: وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھگوان بدھ کے 2567 ویں یوم پیدائش پر جمعہ کے روز پٹنہ کے بدھ اسمرتی پارک میں منعقدہ ایک خصوصی پروگرام میں بھگوان بدھ کی پوجا کی۔ وزیر اعلیٰ نے بدھ اسمرتی پارک میں بھگوان بدھ، بودھی درخت اور ا?نند بودھی درخت کی پوجا کی۔
بدھ بھنتے گوتم اور ریوتا بھنتے نے وزیر اعلیٰ کو پوجا ارچنا کرائی۔ وزیر اعلیٰ نے بدھ اسمرتی پارک میں واقع پاٹلی پتر کرونا استوپ میں بدھا کی مقدس استھی کے سامنے بدھ کی پریکرما کی اور دھیان کیا۔ انہوں نے بودھ بھکشوو?ں کے ساتھ بیٹھ کر امن عالم اور ریاست اور ملک کے لیے امن اور خوشی، خوشحالی اور سکون کی دعا کی۔ وزیراعلیٰ کو بودھ بھنتے کے ذریعہ بدھ اسمرتی پارک میں مجسمے اور بودھ گیا کے بودھی درخت اور سری لنکا کے انورادھا پورم سے لائے گئے درخت کی پوجا کی۔
وزیراعلیٰ وپسنا سنٹر گئے اور وہاں کے تمام انتظامات کے بارے میں دریافت کیا اور وہاں دھیان بھی کیا۔ وپسنا سنٹر کے منتظمین نے وپسنا سنٹر کی تعمیر اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کے لیے وزیر اعلیٰ سے اظہار تشکر کیا۔ اس کے بعد وزیراعلیٰ نے بدھ میوزیم کا بھی دورہ کیا۔ ساتھ ہی انے مارگ پر واقع رہائش گاہ پر پہنچ کر انہوں نے بودھ شیلا اور بودھی درخت کی پوجا بھی کی۔