بلدیاتی انتخابات کے بعد جنتا درشن میں وزیر اعلیٰ یوگی نے عوام کے مسائل سنے

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –14  MAY

گورکھپور، 14 مئی: وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھپور میں اتوار کی صبح جنتا درشن پروگرام میں شرکت کی۔ عوام کے مسائل سنے اور ان کے ازالے کے ساتھ ساتھ مناسب انصاف کی یقین دہانی کرائی۔اتوار کو وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے تقریباً 250 لوگوں کے مسائل سنے۔ انہوں نے عوامی شکایات اور مسائل سے متعلق خطوط وصول کئے اور انہیں انصاف کی یقین دہانی کرائی۔ زیادہ تر شکایت ریونیو اور زمین کے تنازعات سے متعلق تھیں۔ کچھ لوگوں نے مریضوں کے علاج میں درپیش مالی مشکلات کے حوالے سے بھی التجا کی۔ وزیراعلیٰ نے سب کے مسائل اور شکایات کے حوالے سے موصول ہوئے خطوط افسران کے حوالے کیے، مسائل حل کرنے کی فوری ہدایات دیں۔