TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -5 MAY
پٹنہ ، 5 مئی:بنگلہ دیش سے نیپال کے کاٹھمنڈو جارہے طیارہ کی ایمر جنسی لینڈنگ پٹنہ ایئر پورٹ پر کرائی گئی۔ طیارے میں تکنیکی خرابی کے بعد پٹنہ ایئرپورٹ پر محفوظ لینڈنگ کرائی گئی۔ طیارے میں پائلٹ اور عملہ سمیت 77 مسافر سوار تھے۔ دراصل بنگلہ دیش ایئر لائنس کے طیارہ نے نیپا ل کے کاٹھمنڈو کے لئے اڑان بھری تھی لیکن بیچ میں ہی طیارہ میں تکنیکی خرابی ا?گئی۔ اے ٹی سی سے اجازت ملنے کے بعد جمعہ کی دوپہر پٹنہ ہوائی اڈے پر بنگلہ دیشی طیارے کی ایمر جنسی لینڈنگ کی گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ایئرپورٹ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ انجینئر کو بھی فوری طور پر موقع پر بلایا گیا۔پٹنہ ہوائی اڈے کے ایک اہلکار کے مطابق سی ا?ئی ایس ایف کے اہلکاروں نے پٹنہ ہوائی اڈے پر غیر ملکی طیاروں کی ایمر جنسی لینڈنگ کے سلسلے میں احتیاط کے طور پر سیکورٹی سخت کر دی تھی۔ طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان کی گئی۔ طیارے میں کیا خرابی ہے ، فی الحال اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔