بھاگلپور ،مونگیر اور بانکا میں بہت جلد ادارہ شرعیہ تحریک بیداری کانفرنس کا انعقاد

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –21  MAY

بھاگلپور، 21 مئی:مرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ کے زیر اہتمام مدرسہ اسلامیہ رحیمیہ خنجر پور بھاگلپور میں حضرت مولانا الحاج سید شاہ احمد رضا مہتمم ادارہ شرعیہ پٹنہ کی موجودگی میں ایک خصوصی نشست ہوئی جس میں ادارہ شرعیہ تحریک بیداری کانفرنس کے سلسلے میں غوروخوض کیا گیا۔
اس وقت ملک میں شان رسالت مآب میں گستاخیوں کا سلسلہ دراز ہوتا جا رہا ہے، موب لینچنگ کے حادثات سے پورا ملک لرز رہا ہے، فرقہ پرستی کا زہر گھولا جا رہا ہے، مسلم اقلیت کے حقوق پر شب خون مارے جارہے ہیں ،مسلم معاشرہ مطالبہ جہیز، منشیات ، اختلاف ونفاق، کجروی ، بے راہ روی، اخلاقی فقدان اور دیگر سلگتے مسائل سے دو چار ہورہا ہے یہ وہ عوامل ہیں جن پر مثبت اور کار ا?مدا قدام کے لئے مرکزی ادارہ شرعیہ کے زیر اہتمام مولانا غلام رسول بلیاوی سابق ممبر آف پارلیمنٹ کی قیادت اور موقر علماء￿ ، مشائخ، مفتیان کرام اور دانشوران کی شرکت کے ساتھ بہار، جھارکھنڈ، بنگال اور اڑیسہ ریاستوں کے اضلاع میں ادارہ شرعیہ تحریک بیداری و اصلاح معاشرہ کا نفرنس کی شروعات کی گئی جو مختلف ادوار پر مشتمل رہی جس کا پہلا مرحلہ13?دسمبر 2022 سے16? دسمبر2022تک بشمول بیتیا ،موتیہاری، شیوہر،مہوا ویشالی کے ضلع ہیڈ کوارٹر میں مرکزی اجلاس منعقدہوا، دوسرے مرحلے میں16? جنوری 2023بروزپیر8بجے دن ضلع ہزاری باغ جھارکھنڈ کے نوادہ بشن گڑھ کربلا میدان، 18? جنوری بروز منگل دار العلوم اہل سنت مظہر حسنات رامگڑھ میں ادارہ شرعیہ ضلع رامگڑھ، 19 جنوری بروز بدھ9 بجے دن کر بلا میدان برہی ضلع ہزار ی باغ میں ادارہ شرعیہ تحریک بیداری و اصلاح معاشرہ کا نفرنس ہوئی جس میں نیوزایجنسیوں کے مطابق پچاس ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی اسی طرح18 جنوری بروز جمعرات 9 بجے دن کو ڈرما ضلع کے پیچو میدان میں ادارہ شرعیہ تحریک بیداری کانفرنس ہوئی جس میں نیوز ایجنسیوں کے مطابق چالیس ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔تیسرا مرحلہ 11 فروری 2023، 15?فروری 2023تک بشمول جموئی بہار،نوادہ بہار،مدھوپور جھارکھنڈ ،دمکا جھارکھنڈ اور جامتاڑہ جھارکھنڈ میں ہوئی نیوز ایجنسیوں کے مطابق جامتاڑہ میں ایک لاکھ سے زائد مسلمانوں نے شرکت فرماکر ایک نئی تاریخ رقم کردی۔جبکہ مذکورہ مقامات کے مختلف علاقوں میں کارواں تحریک بیداری ،مشاورت اور ذیلی مجلس تقریباً 26 منعقد ہوئے جن میں تحریک اور اصلاح کے تعلق سے جگہ جگہ مجلس شوری اور تحریکات کمیٹیوں کی تشکیلات ہوتی گئی لوگوں کے درمیان ذمہ داریاں تقسیم کی گئیں اور ہر اجلاس میں اہم قرارداد پاس کی گئیں یہ تحریک مرحلہ وار مذکورہ چاروں ریاستوں میں ا?ئندہ کئی ماہ تک جاری رہے گی۔
مہتمم ادارہ شرعیہ علامہ سید احمد رضا نے کہاکہ گذشتہ دنوں صدر مولانا غلام رسول بلیاوی نے ٹیلی فون کے ذریعے بیداری مہم کے سلسلے میں اہم باتیں بتائیں ان کے ایماء￿ پر بھاگلپور میں ایک استقبالیہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔جس کے کنوینر حضرت مفتی گلزارعالم نعیمی اور نائب کنوینر حافظ غلام قدیر اور قاری غفران رضوی منتخب ہوئے۔انتظامیہ امور میں حافظ فہیم الدین اشرفی حافظ غلام دستگیر اشرفی وغیرھم کو ذمہ داری دی گئی۔واضح رہے کہ قبل ازاں مونگیر شہر کے محلہ بے نگیر میں مدرسہ اہلسنت عثمانیہ کے احاطہ میں ایک کامیاب اور اہم نشست وہاں کے علمااور دانشوران کی موجودگی میں ہو چکی ہے۔جس کے کنوینر صوفی صلاح الدین تیغی اور نائب کنوینر مولانا فیاض احمد اشرفی جامعی اور حافظ عامر جامعی بنائے گئے ہیں اور استقبالیہ کمیٹی کی بھی تشکیل دی گئی اور ذمہ داران کو ذمہ داری سونپی گئی۔ عنقریب شہربانکا میں ایک مشاورتی نشست رکھی جائے گی،اس کے بعدصدر ادارہ شرعیہ مولانا غلام رسول بلیاوی کی قیادت میں بھاگلپور ،مونگیر اور بانکا میں ادارہ شرعیہ تحریک بیداری کانفرنس پوری شان وشوکت کے ساتھ منعقد ہوگی ،ان شہروں کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائیگا۔