بہٹا میں تلک تقریب سے واپس آ رہے لڑکی کے بھائی سمیت 2 ہلاک، والد بھی زخمی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –19  MAY

پٹنہ، 19 مئی: بہار کے پٹنہ ضلع میں بہٹا تھانہ علاقے میں بہن کے تلک تقریب میں گیا بھائی اب دنیا میں نہیں رہا۔ سڑک حادثہ میں ایک دیگر سمیت 2 لوگوں کی موت ہوگئی۔ دراصل سارن ضلع کے کوپا تھانہ علاقہ کے چوکھڑا گاو?ں سے یہ خاندان پک اپ میں سوار ہو کر تلک تقریب کے لئے آیا تھا۔ واپسی میں سبھی تمام پک اپ کے اوپر بیٹھے ہوئے تھے۔ اسی دوران گاڑی بیریئر سے ٹکرا گئی جس میں دلہن کے اکلوتے بھائی وویک کمار (15 سال) سمیت 2 لوگوں کی دردناک موت ہوگئی جبکہ تین لوگ زخمی ہوگئے۔
واقعہ بہٹا تھانہ علاقہ کے پاتھلوتیا ڈیم پر گذشتہ رات کو پیش آیا۔ حادثے میں والد راج موہن بند بھی زخمی ہیں۔ تینوں زخمیوں کو نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ متوفی دوسرے شخص کا نام ناٹک مہتو ( 40 سال) ہے جو ڈوری گنج تھانہ علاقہ کے دیال چک گاو?ں رہائشی ہے۔ یہ سب سارن ضلع کے رہائشی تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ حادثے کی اطلاع ان کے لواحقین کو دی گئی۔ اطلاع پر خوشیوں والے گھر میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
واقعے کے بعد پک اپ ڈرائیور گاڑی لے کر فرار ہوگیا۔ حادثے کے تعلق سے بہٹا تھانہ انچارج پرمود کمار نے بتایا کہ پاتھلوتیاگاو?ں کے قریب گذشتہ رات تلک تقریب سے واپسی کے دوران سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں 2 لوگوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ متوفیوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ فرار پک اپ ڈرائیور کی شناخت کے لئے چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔