بیرسٹر اسد الدین اویسی کے یوم پیدائش کے موقع پہ اے آئی ایم آئی ایم کی ٹیم کی جانب سے ہی نوادہ ہسپتال میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –14  MAY

نوادہ  محمد سلطان اختر:بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب  اور اے آئی ایم آئی ایم قومی صدر  کےیوم پیدائش کے موقع پر نوادہ ہسپتال میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ریاستی سیکریٹری نوادہ ضلع کے علاوہ شیخ پورہ کے انچارج محمد رازق خاں میں اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری پارٹی ضرورت مندوں کی  مدد کرتی اور ہمیشہ کام کرتی رہی ہے انسانیت کی خدمت ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور یہ اسلام کا بھی نصب العین ہے مجلس اتحاد المسلمین  بلا تفریق مذہب و ملت خدمت  خلق کا فریضہ انجام دیتی ہے

واضح ہو کہ اس موقع پر  جو لوگ موجود تھے ان کا نام خاص طور پر قابل ذکر ہے ضلع انچارچ  امتیاز انصاری،یو تھ  یونیٹی اے  ای ایم آئی ایم کے انچارج محمد شاہنواز،اور شمشاد انصاری کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے سب لوگوں نے متفقہ طور پر کہا ہم لوگ ہمیشہ خدمت خلق کا کام کرتے رہیں گے