بینک کی جگہ مہاویر مندر میں دو ہزار کے نوٹ لے کر پہنچ رہے ہیں لوگ

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –23  MAY

پٹنہ،23 مئی: آر بی آئی کی ہدایات کے بعد منگل سے بہار کے تمام بینکوں میں 2000 کے نوٹ بدلنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ ادھر پٹنہ میں لوگ 2000 کے نوٹ لے کر بینک کے بجائے پٹنہ جنکشن پر مہاویر مندر پہنچ رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے مندر کو ملنے والے 2000 روپے کے نوٹوں کی تعداد چھ گنا بڑھ گئی ہے۔
دراصل جب سے ریزرو بینک آف انڈیا نے دو ہزار روپے کے نوٹوں کو چلن سے نکالنے کا اعلان کیا ہے، پٹنہ جنکشن پر واقع مہاویر مندر میں پوجا کے سامان، دریدرا نارائن بھوج اور مختلف تقاریب کی بکنگ کے لیے آنے والے پیسوں میں دو ہزار کے نوٹ کا آنا بڑھ گیا ہے۔ یہ تعداد پہلے کے مقابلے چھ گنا بڑھ گئی ہے۔
مندر کے بکنگ عملے کا کہنا ہے کہ پہلے صرف چند لوگ دن میں دو ہزار روپے کے ایک یا دو نوٹ لے کر بکنگ کرواتے تھے لیکن اب رودرابھیشیک، دریدرنرائن بھوج، پرساد، بھگوان کے لیے روزانہ پانچ سے چھ ہزار روپے کاو?نٹر پر آتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ زیادہ تر لوگ نویدیم پرساد کی خریداری کے لیے 500، 200 کے نوٹوں کا استعمال کرتے ہیں۔
مندر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ 2000 روپے کے نوٹ لے رہے ہیں کیونکہ یہ آر بی آئی کے مطابق بینکوں میں جمع کیا جائے گا۔ مندر انتظامیہ کے مطابق مہاویر مندر کا چندہ خانہ ہفتے میں دو دن بدھ اور جمعرات کو کھولا جاتا ہے۔ عطیہ کے ڈبے کو کھولنے کے بعد یہ واضح ہوگا کہ 2000 روپے کے کتنے نوٹ عطیہ میں ملے ہیں۔ نیودیم پرساد کے منیجر شیشادری نے بتایا کہ اتوار کو 2000 روپے کے چار نوٹ نویدیم پرساد کی خریداری کے لیے کاو?نٹر پر آئے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا نے 2000 کے نوٹ کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے لیے 30 ستمبر تک کا وقت دیا گیا ہے۔