TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –8 MAY
اداکارہ جیکلین فرنانڈیز اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ ان کی کئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ جیکلین کے ذریعہ حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ان کی حالیہ تصاویر کے لیے نیٹیزنز کی تعریفیں کررہے ہیں۔
اداکارہ جیکلین فرنانڈیز نے گرمیوں میں جانوروں اور پرندوں کو پانی دینے کے لیے مٹی کے برتنوں کو بھرا۔ انسٹاگرام پر ان کی ان تصاویر کوشیئر کئے جانے کے بعد نیٹیزنز کی جانب سے ان کی تعریف کی گئی۔ تصویروں کا کیپشن دیتے ہوئے، جیکلین نے کہا، ’’ جانوروں کی پیاس بجھانے اورگرمیوں کے دنوں میں پانی کی کمی کو دور کرنے اور جانوروں و پرندوں کی پیاس بجھانے کے لئے ہمیشہ اپنے احاتے کے آس پاس پانی کے کنٹینر رکھیں‘‘۔
جیکلین نے مزید کہا’’پانی کے ان کنٹینروںکو وقتاً فوقتاً خالی کرنا نہ بھولیں تاکہ اس پانی میں گندگی جمع نہ ہو۔ اگر آپ بھی اس کام میں میرا ساتھ دینا چاہتے ہیں تو مجھے ٹیگ کریں اور اپنی پوسٹ کو شیئر کریں‘‘۔ ساتھ ہی اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے ہمیشہ جانوروں اور پرندوں کی مدد کرنے کی اپیل کی۔
اداکارہ جیکلین فرنانڈیز گزشتہ دو سالوں سے سماجی فاؤنڈیشن “یو اونلی لیو ونس” کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ جیکلین کی اس پوسٹ کو دیکھ کر بہت سے لوگوں نے ان کی تعریف کی ہے اور ان کے روشن مستقبل کی خواہش کی ہے۔