جوان کی وجہ سے’ فکرے-3‘کی ریلیز ملتوی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN – MAY

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کی ریلیز کی تاریخ کا حال ہی میں اعلان کیا گیا ہے۔ اب جب کہ فلم کو ریلیز کی نئی تاریخ مل گئی ہے ، پہلے سے ریلیز ہونے والی فلموں پر بحران پیدا ہوگیا ہے۔ ریچا چڈھا اور پنکج ترپاٹھی کی فلم ’فکرے 3‘ پہلے 7 ستمبر کو ریلیز ہونے والی تھی ، لیکن اسی دن ’جوان‘ کی ریلیز ہونے کی وجہ سے اب میکرز نے اپنی فلم ’فکرے -3‘ کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کردی ہے۔ شاہ رخ خان نے اس سال باکس آفس پر طوفان لا دیا ہے۔ شائقین کے دلوں میں شاہ رخ خان کا کریز دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے۔ ان کی فلم ’پٹھان‘پہلے ہی مداحوں کے دل جیت چکی ہے۔ اب کوئی بھی ان کی فلم ’جوان‘ کے ساتھ گڑبڑ نہیں کرنا چاہتا ، اسی لیے ’فکرے 3‘ کی ریلیز کی تاریخ ملتوی کردی گئی ہے۔ اب یہ فلم 24 نومبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔