TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –8 MAY
ریاستی صدراختر الایمان نے رحمت علی کو بنایا ارریہ کاضلع صدر۔
ارریہ ( مشتاق احمد صدیقی ) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ارریہ کے ضلع صدر محمد راشد انور نے اتوار کو اپنے رہائش گاہ پر تقریباً 200 کارکنان کے ساتھ پریس کانفرنس کرکے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اے آئی ایم آئی ایم بہار کے ذمہ داروں کے غلط رویے سے تنگ آکر آج ہم پارٹی کے سینکڑوں کارکنان کے ساتھ ایم آئی ایم پارٹی سے استعفیٰ دینے پر مجبور ہوئے، انہوں نے کہا کہ اسدالدین اویسی صاحب کے خیالات سے ہم متفق ہیں ان کی محبت ہمارے دلوں میں ہے اور ہمیشہ رہےگی۔ ادھر ایم آئی ایم بہار کے ریاستی صدر اختر الایمان نے سوشل میڈیا پر تصویر اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اے آئی ایم آئی ایم کا توسیعی کام جاری ہے، ہمیں یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ پارٹی نے محمد رحمت علی کو ارریہ ضلع کا صدر منتخب کیا ہے۔


