TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -30 MAY
جموں، 30 مئی :جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے جھجر کوٹلی کے قریب جموں سری نگر قومی شاہراہ پر ایک دلخراش سڑک حادثے میں دس مسافر جاں بحق اور درجنوں درجن زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سڑک کا یہ حادثہ یاتریوں سے بھری ایک بس کو پیش آیا جو یاتریوں کو ماتا ویشنو دیوی کے درشن کرنے کے لئے لے جا رہی تھی لیکن بس جھجر کوٹلی کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر فلائی اور سے نیچے گر کر حادثے کا شکار ہو گئی۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق دس افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ وہیں ڈپٹی کمشنر جموں نے بتایا کہ اس درد ناک سڑک حادثے میں 10 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کے فوراً بعد زخمیوں کو علاج کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا جارہا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مسافروں سے بھری بس ریاست پنجاب سے ماتا ویشنو دیوی کٹرا یاتریوں کو لے جارہی تھی۔آخری اطلاع ملنے تک ریسکیو آپریشن جاری تھا۔جبکہ مزید تفصیلات لا انتظار ہے۔