جیل میں بند ستیندر جین نے ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –15  MAY

نئی دہلی، 15 مئی:انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) منی لانڈرنگ کیس میں تقریباً ایک سال سے جیل میں بند دہلی حکومت کے سابق وزیر ستیندر جین نے سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے 6 اپریل کو جین کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ای ڈی نے ضمانت کی عرضی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر جین کو ضمانت دی جاتی ہے تو گواہوں کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ جین ایک بااثر شخص ہیں اور بڑے سیاسی عہدے پر فائز رہے ہیں۔ وہ گواہوں کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔ جین کو ضمانت کے لیے طے شدہ ٹرپل ٹیسٹ بھی پاس کرنا ہوگا۔
اس سے قبل 17 نومبر 2022 کو راؤز ایونیو کورٹ نے ستیندر جین، ویبھو جین اور انکش جین کی ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کر دیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ ای ڈی نے ستیندر جین کو 30 مئی 2022 کو گرفتار کیا تھا۔