حادثے کی شکار کار سے 20کارٹن شراب برآمد

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –14  MAY

سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)  سمری تھانہ کی پولیس نے این ایچ 27 پر سنیچر کی شب گشت کے دوران کنور پٹی چوک پر سڑک کنارے لگی ٹرک سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوئی کار سے 20 کارٹون غیر ملکی شراب برآمد کی ہے۔حادثے کے بعد کار کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ جس کار پر ممنوعہ شراب کو لےجایا جارہا تھا وہ کار مظفرپور کی طرف جارہی تھی لیکن کنورپٹی کے پاس آتے ہی کار ٹرک سے ٹکرا گئی ۔اس واقعہ میں کار کا اگلا حصہ پوری طرح تباہ ہوگیا ۔

 تھانہ صدر شمشاد احمد خان نے بتایا کہ کار میں ایمپریئم بلیو 750 ایم ایل کی 99لیٹر و 180ایم ایل کی 60لیٹر ایم سی ڈو ویل 375ایم ایل کا 45لیٹر شراب  ضبط ہوا۔انہوں نے کہا کہ ایکسائز ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے کار کے مالک کا پتہ لگانے کے لئے ڈی ٹی او کو رپورٹ بھیجا جا رہا ہے اور فرار کار ڈرائیور کا بھی پتہ لگایا جا رہا ہے۔