خوفناک سڑک حادثہ، کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 5 افراد جاں بحق

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –6 MAY

سمستی پور 5 مئی ( فیروز عالم )

 سمستی پور کے سرحدی علاقے ویشالی ضلع کے بالیگاؤں تھانے کے تحت مظفر پور-تاج پور روڈ کے NH-28 پر خوفناک سڑک حادثہ،  5 لوگوں کی دردناک موت ہو گئی، سبھی کی شناخت سمستی پور ضلع کے مفصل تھانہ علاقہ کے رحمت پور سہنی ٹول کے منوج مہتو کی بیٹی رنکی دیوی، کار ڈرائیور روہت کمار ولد ونود رائے ساکن چکنور کے طور پر ہوئی ہے۔ باقی تین جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ہو گئی ہے خبر لکھے جانے تک نہیں ہو سکی پاٹے پور کے بالیگاؤں تھانہ علاقے کے چکانوٹا چوک کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم ہوا جس میں پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی تاہم دو تھانوں کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر حاجی پور صدر اسپتال پوسٹ مارٹم کے لیے پہنچایا وہی سڑک حادثے کی وجہ سے سمستی پور مظفر پور مین روڈ این ایچ جام ہو گیا ہے۔