دھونی اور چنئی سپر کنگز کے اعزاز میں 2 جون کو تقریب کا امکان

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –30  MAY    

نئی دہلی ،30مئی: مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں چنئی سپر کنگز نے آئی پی ایل 2023 سیزن کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ چنئی سپر کنگز نے فائنل میچ میں گجرات ٹائٹنز کو شکست دی۔ اس طرح مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم نے پانچویں بار آئی پی ایل ٹرافی جیتی ہے۔ تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں چنئی سپر کنگز کے اعزاز میں 2 جون کو ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جا سکتا ہے۔ نیز تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن چنئی سپر کنگز کی اس پروقار تقریب میں شرکت کر سکتے ہیں۔موصولہ اطلاعات کے مطابق چنئی سپر کنگز کے اعزاز میں 2 جون کو ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا، جس میںوزیر اعلی ایم کے اسٹالن اس پروقار تقریب میں شرکت کریں گے۔ تاہم ابھی تک سرکاری طور پر ایسی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔ اس سے قبل پیر کی رات مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں چنئی سپر کنگز نے پانچویں بار آئی پی ایل ٹرافی پر قبضہ کیا ہے، اس سے قبل یہ ٹیم آئی پی ایل 2010، آئی پی ایل 2011، آئی پی ایل 2018 اور آئی پی ایل 2021 کے ٹائٹل جیت چکی ہے۔چنئی سپر کنگز پانچویں بار آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہو گئی۔ اب چنئی سپر کنگز اور ممبئی انڈینس مشترکہ طور پر سب سے زیادہ مرتبہ آئی پی ایل جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے۔ چنئی سپر کنگز اور ممبئی انڈینز 5-5 بار آئی پی ایل ٹرافی جیت چکی ہیں، جبکہ کولکاتہ نائٹ رائیڈرز 2 بار آئی پی ایل ٹائٹل جیتی ہے۔