TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –14 MAY
نئی دہلی،14مئی: قومی دارالحکومت میں اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت 25.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو اس موسم کے اوسط درجہ حرارت سے ایک ڈگری زیادہ ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا کہ صبح 8.30 بجے نسبتا نمی کی سطح 53 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے شام تک آسمان پر گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 20-40کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کا بھی امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ ہفتہ کو کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔اس سے پہلے 11 مئی کو دہلی میں صبح کے وقت موسم خوشگوار تھا اور کم سے کم درجہ حرارت 19.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا جو کہ معمول سے پانچ ڈگری سیلسیس کم تھا۔ صبح 8.30 بجے دہلی میں نسبتاً نمی کا تناسب 43 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ اتر پردیش، ہریانہ کے کئی علاقوں میں بھی بارش کی توقع ہے۔ سنبھل، بلاری، چندوسی، بہجوئی (یوپی) کے آس پاس کے علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک کی کئی ریاستیں اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔محکمہ موسمیات نے آج تریپورہ اور میزورم میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اس کے علاوہ آسام، ناگالینڈ اور منی پور کے کئی علاقوں میں آج بارش کے امکانات ہیں۔ اروناچل پردیش میں آج اور کل بارش ہو سکتی ہے۔ آسام اور میگھالیہ میں 14 سے 17 مئی کے درمیان بارش کا امکان ہے۔