TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –19 MAY
بالی ووڈ کے مقبول گلوکار اور بگ باس کے کنٹیسٹ راہل وید ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔ راہل نے مشہور ٹی وی اداکارہ دیشا پرمار سے شادی کی تھی۔ اب انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے۔
راہل اور دیشا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی اور بتایا کہ وہ والدین بننے والے ہیں۔ انہوں نے جو پوسٹ شیئر کی ہے اس میں انہوں نے کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں دونوں ایک بورڈ پکڑے نظر آ رہے ہیں۔ اس پلیٹ پر ماں اور باپ لکھا ہوا ہے۔ دوسری تصویر سونوگرافی روم کی ہے۔ یہ ایک بچے کی الٹراساؤنڈ تصویر معلوم ہوتی ہے۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے راہل وید اور دیشا پرمار نے اس کا کیپشن دیا’ نمستے جلدہی ہونے والے والدین‘ راہل نے تصاویر میں سیاہ ٹی شرٹ اور کالی جینز پہن رکھی ہے۔ دیشا نے بلیک ون پیس پہنا ہوا ہے۔ اس ایک پیس میں ان بیبی بمپ نظر آرہا ہے۔ تصویر میں دونوں خوش نظر آ رہے ہیں۔
فی الحال دیشا اور راہل کی یہ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ان کی تصاویر پر مداحوں نے لائکس اور کمنٹس کی بارش کردی ہے۔ مونی رائے ، جیسمین بھسین ، ورون سود ، انیتا حسنندانی ، علی گونی سمیت کئی مشہور شخصیات نے راہل اور دیشا کو مبارکباد دی ہے۔