دی کیرالہ اسٹوری کو مدھیہ پردیش میں ٹیکس فری کیا گیا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –6 MAY

ممبئی، 06 مئی: دی کیرالہ اسٹوری، اعلان کے بعد سے ہی اپنیحساس موضوع کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔ سدیپتو سین کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم متعدد تنازعات کے درمیان 5 مئی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ ایک نئی پیشرفت میں، دی کیرالہ اسٹوری کو مدھیہ پردیش میں ٹیکس فری کر دیا گیا ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور ہندو تنظیموں نے پہلے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان سے مطالبہ کیا تھا کہ مدھیہ پردیش میں دی کیرالہ اسٹوری کو ٹیکس فری کیا جائے۔ آج 6 مئی کو ایک نئے ٹویٹ میںمدھیہ پردیش کے وزیراعلی نے اعلان کیا کہ فلم کو ریاست میں ٹیکس فری بنایا گیا ہے۔
اس فلم کو ملے جلے ردعمل مل رہے ہیں۔ جہاں کچھ لوگوں نے اسے ’پروپیگنڈا فلم‘ قرار دیا، وہیں شہریوں میں ایک طبقینے اسے ’شاندار‘ فلم قرار دیا۔ اس سے قبل بی جے پی کے ریاستی وزیر راہل کوٹھاری نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کو ریاست میں دی کیرالہ اسٹوری کو ٹیکس فری بنانے کے لیے ایک خط لکھا تھا۔6 مئی کو شیوراج سنگھ چوہان نے ٹویٹ کے ذریعے اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے لکھا، کہ دی کیرالہ اسٹوری ایک ایسی فلم ہے جس نے دہشت گردی کی خوفناک حقیقت کو بے نقاب کیا ہے۔ انہوں نے اپنی ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔دی کیرالہ اسٹوری کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ایک معصوم ہندو خاتون کے گرد گھومتی ہے، جسے مسلم دوستوں نے برین واش کیا اور وہ مذہب تبدیل کرلیتی ہے۔ بعد میں اسے داعش دہشت گرد تنظیم کے پاس بھیج دیا جاتا ہے۔ فلم کے ہدایت کار سدیپتو سین ہیں اور پروڈیوسروپل امرت لال شاہ ہیں۔ فلم میں دعویٰ کیا گیاہے کہ یہ حقیقی زندگی کے واقعات پر مبنی ہے جہاں کیرالہ کی تقریباً 32,000 خواتین اس خطرناک جال میں پھنس چکی ہیں۔ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد سے ہی یہ فلم زیر بحث تھی۔ جس کے بعد ناراضگی اور احتجاج میں اضافہ ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فلم پر پابندی لگائی جائے۔ تاہم، فلم کے ٹریلر میں ’32,000 خواتین کی کہانی‘ کو بدل کر تین خواتین کی کہانی کردی گئی ہے۔ اس نے بحث کا ایک اور دور شروع کر دیاہے۔