راجیہ سبھا میں آرڈیننس پاس نہ ہو، اس کے لئے تمام اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں سے ملیں گے وزیر اعلیٰ

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –21  MAY

نئی دہلی، 21 مئی: دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کے بعد اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کی اور کہا کہ مرکزی حکومت نے ا?رڈیننس لا کر سپریم کورٹ کے حکم کو کالعدم کر دیا ہے۔ عدالت کی آئینی بنچ نے 0-5 سے تمام اختیارات دہلی حکومت کو دے دیے تھے۔ جس کو مرکز نے ا?ٹھ دن کے بعد ا?رڈیننس لا کر الٹ دیا؟ یہ ا?ئین کے خلاف ہے۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ یہ آرڈیننس پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ اسے راجیہ سبھا کی منظوری نہیں ملنی چاہیے۔ وہ اس پرارتھنا (دعا) کے ساتھ تمام اپوزیشن جماعتوں کے صدور سے ملنے جائیں گے۔ وہ منگل کو کولکاتا کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ بہار کے وزیر اعلیٰ دہلی کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس ناانصافی میں مرکز کے خلاف مل کر لڑیں گے۔