راہل گاندھی امریکہ کے دورے پرجائیں گے

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –16  MAY

نئی دہلی، 16 مئی: کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی 10 روزہ دورے پر امریکہ جائیں گے۔کانگریس ذرائع کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی 30 مئی کو امریکہ روانہ ہوں گے۔ اس دوران وہ نیویارک کے میڈیسن اسکوائر پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیسن اسکوائر میں ہونے والی ریلی میں تقریباً 5000 ہندوستانی شرکت کریں گے۔ وہا سٹینفورڈ یونیورسٹی میں پینل ڈسکشن اور تقریر کے لئے واشنگٹن اور کیلیفورنیا جائیں گے۔ وہ اپنے دورے کے دوران سیاسی رہنماؤں اور کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے راہل گاندھی لندن کا دورہ کر چکے ہیں۔ اس دورے کے حوالے سے بھی کافی تنازعہ کھڑا ہوا تھا۔ راہل نے وہاں کہا تھا کہ ہندوستان کی جمہوریت خطرے میں ہے۔