TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –20 MAY
لاہور،20مئی:سابق صوبائی وزیر ذاکٹر ہشام انعام اللہ نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’نو مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے ساتھ منسلک رہنا وطن سے بے وفائی تصور کرتا ہوں’انھوں نے اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا’میں اپنی تحریک انصاف سے رکنیت سے آج اور ابھی استعفی دیتا ہوں۔‘انھوں نے کہا کہ استعفیٰ کسی کے دباو میں نہیں دے رہا۔ میرا فیصلہ میرے ضمیر کا فیصلہ ہے میں نہیں چاہتا کہ میرا نام غداروں کی صف میں لکھا جائے۔‘انھوں نے دعویٰ کیا کہ ’اگر عمران خان اپنی رہائی کے فوری بعد ان واقعات کی بھرپور مذمت کرتے اور قوم سے معافی مانگتے تو شاید میرا فیصلہ اس سے مختلف ہوتا۔‘ہشام انعام اللہ کے مطابق وہ ملک کے ساتھ دشمنی کرنے والوں کے ساتھ کھڑے نہیں ہو سکتے۔