سشمیتا سین اپنے سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ نظر آئیں، ویڈیو وائرل

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –9  MAY

اداکارہ سشمیتا سین کا نام بالی ووڈ کے کئی اداکاروں کے ساتھ جوڑا گیا۔ ان میں ہدایت کار سے لے کر اداکار اور کرکٹر تک کے نام شامل ہیں لیکن کسی سے بھی ان کا رشتہ زیادہ دیر قائم نہ رہ سکا۔ سشمیتا ماڈل روہمن شال کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھیں لیکن انہوں نے دسمبر 2021 کو روہمن شال سے بریک اپ کا اعلان کر دیا۔ اس کے بعد ان کا نام للت مودی کے ساتھ جوڑا گیا۔ اب ایک بار پھر سشمیتا اور روہمن ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں۔
حال ہی میں سشمیتا ایک تقریب میںاپنے سابق بوائے فرینڈ روہمن شال اور بیٹی کے ساتھ پہنچی تھیں۔ اس ویڈیو میں روہمن اور سشمیتا کو گاڑی سے باہر نکلتے دیکھا جا سکتا ہے اوریہ لوگ ساتھ ساتھ پاپاززی کے لیے پوز دیتے ہوئے بھی نظر آ رہے ہیں۔ اسی لیے یہ بحث چل رہی ہے کہ کیا ان دونوں کے درمیان پھر سے پیچ اپ ہو گیا ہے۔ دونوں کا یہ ویڈیو بھی کافی وائرل ہو رہا ہے۔
اسی دوران فروری کے مہینے میں سشمیتا کو دل کا دورہ پڑا اور ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔ اس مشکل وقت میں ان کا سابق بوائے فرینڈ روہمن شال ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ جب سشمیتا صحت یاب ہو رہی تھیں، تب وہ ان کے ورک آوٹ میں ان کی مدد کر ر ہے تھے ۔ ان کے ورک آوٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔