سعودی عرب: اناج ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –14  MAY

ریاض، 14 مئی: سعودی عرب میں اناج ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں 40 فیصد اضافہ ہوگیا، ملک میں اناج ذخیرہ کرنے کے مخصوص اسٹورز مشرق وسطیٰ کی سطح پر سب سے بڑے ہیں۔ سعودی وزارت پانی، ماحولیات اور زراعت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مملکت میں اناج ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں 40 فیصد اضافہ کرنے میں کامیابی حاصل کر لی۔فوڈ سیکیورٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سال 2016 میں مملکت میں اناج ذخیرہ کرنے کے مخصوص ٹاورز کی گنجائش 2.5 ملین ٹن ہوا کرتی تھی جس میں مزید اضافہ کرتے ہوئے اسے 3.5 ملین ٹن تک پہنچا دیا گیا ہے۔اس وقت مملکت میں اناج ذخیرہ کرنے کے مخصوص اسٹورز مشرق وسطیٰ کی سطح پر سب سے بڑے ہیں۔اتھارٹی کی فوڈ سیکیورٹی (غذائی تحفظ) کی پالیسی بھی کامیاب رہی جس کے تحت جو کی درآمدات کو کم کیا گیا جس سے چارے کی گنجائش میں 50 فیصد اضافہ کرنے میں کامیابی حاصل کی۔فلور ملز کی بھی تنظیم نو کرتے ہوئے اسے نجی شعبے کے حوالے کیا گیا، اس شعبے کو 4 مستقل کمپنیوں میں تقسیم کر دیا گیا جس کی مجموعی مالیت تقریباً 5.7 بلین ریال ہے۔